جعفر ایکسپریس حملے کے دوران متاثر ہونیوالے ریلوے ٹریک کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا
جعفر ایکسپریس حملے کے دوران متاثر ہونیوالے ریلوے ٹریک کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا، کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس بند ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام نے اعلان کیا ہے کہ 11 نومبر کو پیراکنڈری کے مقام پر ریلوے ٹریک کو تباہ کیے جانے کے بعد ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، متاثرہ ریلوے لائن سے پہلے تباہ شدہ جعفر ایکسپریس کو ہٹایا جائے گا، جس کے بعد ہی ٹریک کی مرمت کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع ہوگا اور اس کے بعد ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔
کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس بند ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب لاہور سے دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ کر دی گئیں۔
دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگرٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ قراقرم کراچی کیلئے 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
Comments are closed on this story.