Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے خدشات پر مذاکرات پر کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے
شائع 15 مارچ 2025 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پی پی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل شرکت کریں گے، ن لیگ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثنا، مریم اورنگزیب اور سعدرفیق شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور شیرنگ کے معاملات پر اجلاس کے بعد کمیٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کی قیادت پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کرے گی۔

پیپلزپارٹی نے صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیوں، ترقیاتی فنڈذ اور بیوروکریسی میں تبادلے کیلئے اعتماد میں لینے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے، مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی پیپلز پارٹی کی طرف سے شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق کی شرکت متوقع ہے۔

lahore

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)