Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

رمضان افطار اسپیشل: مونگ دال نگٹس

افطار کے وقت کا ایک اور مزیدار اور صحت بخش انتخاب
شائع 15 مارچ 2025 12:59pm

رمضان کے مہینے میں افطار کے وقت ذائقے دار اور صحت بخش کھانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ مونگ دال نگٹس ایک پروٹین سے بھرپور، ہلکی اور مزیدارڈش ہے۔

اس میں مونگ اورمسور کی دال، سبزیاں، اور مختلف مصالحے شامل ہیں جو نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ آپ کے ذائقے کو بھی مزیدار بناتے ہیں۔

رمضان افطار اسپیشل: آج ”قیمہ ویج پارسلز“ کے ساتھ مزیدار افطار کا لطف اٹھائیں

اجزاء:

  • 1/2 کپ زرد مونگ کی دال

  • 1/2 کپ ہری مونگ دال

  • نمک حسب ذائقہ

  • 1.2 پیاز، باریک کٹی ہوئی

  • 2 ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی

  • 1/4 کپ گاجر، باریک کٹی ہوئی

  • 6-7 کری پتے

  • 1 کپ روٹی کے ٹکڑے (بریڈ کرمب)

  • 1/2 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر

  • 1/4 چائے کا چمچ کالی مرچ

  • 1/2 چائے کا چمچ چاٹ مسالہ

  • 1/2 چائے کا چمچ زیرہ

  • 2 کھانے کے چمچ کارن فلور

  • 2 چمچ تیل (ایئر فریئر میں استعمال کرنے کے لیے)

رمضان افطار اسپیشل: چکن تکہ پراٹھارول

مونگ دال نگٹس بنانے کا طریقہ

دونوں دالوں (زرد اور ہری مونگ) کو اچھی طرح دھو کر 2 سے 3 گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں۔

دالوں کو پانی سے نکال کر ایک پین میں ڈال کر آدھا پکنے تک پکائیں۔

پکنے کے بعد دال کو ٹھنڈا کرلیں اور اس کے 2 کھانے کے چمچ الگ رکھیں۔

باقی دال کو مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں تاکہ ایک نرم پیسٹ بن جائے۔

ایک پیالے میں پسی ہوئی دال نکالیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں، مصالحے، بریڈ کرمب اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ آٹا تیار ہو جائے۔

تیار شدہ مکسچر سے چھوٹے نگٹس بنا لیں۔

ایئر فریئر کو 180 ڈگری پر پہلے سے گرم کریں۔

تمام نگٹس کو ایئر فریئر کی ٹوکری میں رکھ کر تیل سے برش کریں۔

15 منٹ تک بیک کریں یا جب تک وہ سنہری اور کرسپی نہ ہو جائیں۔

اگر آپ چاہیں تو ان نگٹس کو تیل میں بھی تل سکتی ہیں تاکہ وہ مزید کرنچی اور مزیدار بن جائیں۔

یہ پروٹین سے بھرپور مونگ دال نگٹس افطار کے وقت یا کسی بھی وقت اسنیک کے طور پر کھائے جا سکتے ہیں۔ آپ انہیں ٹماٹر یا دہی کی چٹنی کے ساتھ سرو کرسکتی ہیں۔

یہ مونگ دال نگٹس پروٹین، فائبر، اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس میں موجود سبزیاں ہاضمے میں مدد دیتی ہیں اور آپ کی توانائی کو بڑھاتی ہیں۔

دسترخوان

lifestyle

Ramadan 2025

Ramadan Recipe

Moong Dal Nuggets Recipe