Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر کو ملک بدر کردیا

امریکا اب جنوبی افریقا کے سفیر کا خیرمقدم نہیں کرے گا، امریکی وزیر خارجہ
شائع 15 مارچ 2025 08:41am

امریکا کی جانب سے جنوبی افریقا کے سفیر کو ملک بدر کردیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ، ایلون مسک اور نائب صدر وینس پر تنقید اور نفرت کا اظہار کرنے پر امریکا میں جنوبی افریقا کے سفیر ابراہیم رسول کو ملک بدر کردیا۔

اس حوالے سے روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ امریکا میں اب جنوبی افریقا کے سفیر کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

مارک کار نے کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

الجزیدہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ابراہیم رسول پر نسلی کشیدگی کو ہوا دینے اور امریکا مخالف خیالات رکھنے کا الزام عائد کیا، خاص طور پر امریکہ کے صدر کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم افریقا کے سفیر کے ساتھ مزی ڈیل نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ان کا مزید خیرمقدم نہیں کریں گے۔

US Secretary of State Marco Rubio

south africa ambassador

no longer welcome’