شادی شدہ نہ ہونے کی خبر پھیلی تو شادی کے پیغامات ملنے لگے، نوین نقوی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل نوین نقوی نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
شو کے دوران اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو یہ معلوم ہونے کے بعد کہ وہ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں، انہیں مختلف افراد کی جانب سے شادی کی پیش کشیں موصول ہوتی ہیں۔ نوین کا کہنا تھا کہ وہ ہر پیغام کا شکریہ ادا کرکے اسے ریجیکٹ کردیتی ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتی۔
سجل علی ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟
نوین نقوی نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابھی تک رشتہ ازدواج میں منسلک نہ ہونے پر کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے، اور نہ ہی انہیں اس بات سے کوئی خاص پریشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار اکیلے پن کا احساس ضرورہوتا ہے، مگر یہ احساس شادی شدہ یا کسی تعلق میں رہنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی زندگی میں اکیلے پن کے حوالے سے مزید کہا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی شکوہ نہیں ہے۔ نوین نقوی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ خوش ہیں اور ان کا یقین ہے کہ ہر شخص کی زندگی کا اپنا راستہ ہوتا ہے، اور اس میں اکیلا پن کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔
زینب رضا کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟
نوین نقوی کی فنی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں سلیم شیخ کی اہلیہ اور زوہا توقیر کی والدہ کا کردارادا کیا تھا، جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
اس کے علاوہ، نوین شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ، وی جے، صحافت اور اداکاری کے شعبوں میں بھی نمایاں رہ چکی ہیں۔ وہ بچپن سے ہی میڈیا کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور ان کا کیریئر کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.