Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

برسوں سے اِس لمحے کے لیے ترستی رہی، شانزے لودھی

عمر شہزاد کی اہلیہ نے بھی اپنے نکاح پر دلی کیفیات شیئر کردیں
شائع 15 مارچ 2025 07:56am

پاکستان کے معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد کہ اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی نے حال ہی میں اپنے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے اعلان کے بعد اپنی دلی کیفیات انتہائی خوبصورت انداز میں مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

ان دونوں کی شادی کا اعلان خاص طور پر اس وقت ہوا جب عمر شہزاد نے خانہ کعبہ میں اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جو فوری طور پر شوبز کی دنیا اور ان کے مداحوں میں سرگم پیدا کر گئیں۔

عمر شہزاد نے اپنی شادی سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کردیں

فروری 2025 میں مدینہ منورہ میں انجام پانے والی اس شادی کی خبر نے مداحوں اورشوبز کی دنیا کو چونکا دیا تھا۔ اس وقت عمر شہزاد نے اپنے نکاح کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس مقدس مقام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس اہم لمحے کا اعلان کیا تھا۔

شانزے لودھی نے اپنے شوہر عمر شہزاد کے ہمراہ خانہ کعبہ کی دیوار کو چھوتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پولیس آفیسر کے تاریخی کردار پر مجھے آج بھی فخر ہے، روبینہ اشرف

کیپشن میں انہوں نے لکھا، ”برسوں سے میں اِس لمحے کے لیے ترستی رہی، اس دن کے لیے دعا مانگتی رہی، جب میں اپنے محبوب شوہر کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہوں اور جب میری دعا قبول ہوئی، تو یہ لمحہ میری زندگی کے سب سے خوبصورت نعمت کی طرح محسوس ہورہا ہے۔“

شانزے نے مزید کہا، ”یہ سب کچھ میرے لیے ناقابل بیان ہے اور میں دل سے شکرگزار ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں اور عمر ایک ساتھ اس مقدس مقام پر موجود ہیں۔“

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، ”اللہ تیرا شکر ہے کہ تُو نے میری تقدیر میں عمر کو لکھا۔“

اس خوبصورت لمحے پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عمر شہزاد نے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’میرا دل، اللہ اکبر‘ لکھا، جس پر شانزے نے دل والے ایموجیز کے ذریعے محبت بھرے ردعمل کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بطور ماڈل اپنے کیریئر کی ابتدا کرنے والے عمر شہزادنے ڈرامہ ”ادھوری عورت“ سے سال 2013 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد کئی ڈراموں میں کام کرتے نظر آئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2016 میں فلم ”تیری میری لو اسٹوری“ سے لالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور 2017 میں بلاک بسٹر فلم“ جوانی پھر نہیں آنی2“ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات