Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز نے مسافر کوچز کی بندش کا اعلان کر دیا

ضلعی انتظامیہ کا ٹرانسپورٹرز کو نوٹس جاری کرنا ناانصافی ہے، ٹرانسپورٹ یونین
شائع 14 مارچ 2025 09:18pm

سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچز کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے سخت احتجاج کی کال دے دی۔

سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر کوئی مسافر کوچ نہیں چلے گی۔

ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ گوادر کے نوٹیفیکیشن کو ظلم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک یہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

یوسف گوٹھ ٹرمینل میں ہنگامی اجلاس کے بعد ٹرانسپورٹ یونین نے موقف اختیار کیا کہ کوسٹل ہائی وے پر کوسٹ گارڈز کی بے شمار چیک پوسٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے، اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا ٹرانسپورٹرز کو نوٹس جاری کرنا ناانصافی ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔

بلوچستان

Transport

Strike

buses