Aaj News

ہفتہ, مارچ 15, 2025  
14 Ramadan 1446  

فضا علی نے اپنا داماد تلاش کرنے کی حکمت عملی بتادی

کچھ دن پہلے انہوں نے حقوق نسواں اور حجابی خواتین کے حق میں آواز بلند کی تھی
شائع 14 مارچ 2025 01:11pm

پاکستانی میڈیا کی ورسٹائل فنکارہ فضا علی، جو ماڈلنگ، گلوکاری، میزبانی اور اداکاری میں اپنی مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنےداماد کے انتخاب کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کیا۔

فضا علی، جو مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور رمضان میں لائیو ٹرانسمیشن بھی کر رہی ہیں، اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر عوام کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے حقوق نسواں اور حجابی خواتین کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

پولیس آفیسر کے تاریخی کردار پر مجھے آج بھی فخر ہے، روبینہ اشرف

اب فضا علی نے اپنی بیٹی فارال کے لیے شوہر منتخب کرنے کی اپنی حکمت عملی شیئر کی۔ اپنے شو میں فضا علی نے کہا، ”جب میں اپنی بیٹی کی شادی کروں گی تو میں اس کے لیے لڑکے کا انتخاب کرنے سے پہلے اس کے گھر جا کر اس کے تمام دوستوں سے ملوں گی، اس کے رہن سہن اور برتاؤ کا مشاہدہ کروں گی، اور اس کے ساتھ وقت گزاروں گی تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیسا رویہ رکھتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہاکہ میں عورتوں کے بارے میں اس کے رویے پر بھی غور کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ میں یہ بھی دیکھوں گی کہ آیا وہ بد زبان ہے یا نہیں اور اگر وہ میری بیٹی کے لیے موزوں ثابت ہوا، تب ہی میں اس کی شادی کے لیے آگے بڑھوں گی۔

فضا علی کے خیالات کو مداحوں نے سراہا ہے، اور کئی افراد کا کہنا ہے کہ ہر والدین اپنے بچوں کے لیے بہترین چاہتے ہیں، مگر آخرکار زندگی کے فیصلے قسمت پر منحصر ہوتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات