Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

ڈینور ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ لگ گئی

انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2025 12:18pm

ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار 178 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ کچھ مسافر امریکی طیارہ گیٹ پر کھڑے تھے کیونکہ ہوائی جہاز میں کافی دھواں پھیل گیا تھا۔

امریکی گلوکار کا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، 1 شخص ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور وہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا، لیکن پھر گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی حاثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز نے جلدی آگ پر قابو پالیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ طیارہ کولوراڈو اسپرنگس سے اڑان بھر کے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس جا رہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ بوئنگ 737-800 ماڈل کا طیارہ تھا اور اس میں انجن سے متعلق ایک مسئلہ پیش آیا تھا۔

طیارے میں آگ بھڑکنے کے باعث دھواں آسمان میں بلند ہونے لگا تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کی ویڈیوز میں میں بوئنگ طیارے کے پروں پر بیٹھے مسافروں کو دیکھا گیا جن میں سے کچھ اپنے سامان کو تھامے موجود تھے جبکہ طیارے کے نچلے حصے میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

ایف ایف اے کے مطابق مسافروں کو جہاز سے ربر کی پھسلن والی سلائیڈز کے ذریعے بحفاظت نیچے اتارا گیا۔

امریکا میں ایک اور فضائی حادثہ، فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ایئرپورٹ کے ترجمان مائیکل کونپاسیک کے مطابق ائیرپورٹ کے مختلف دروازوں سے دھواں اور آگ دیکھی جا سکتی تھی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا اور دیگر پروازوں کے شیڈول میں تاخیر نہیں ہوئی۔

ایئرپورٹ کے اندر موجود کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں طیارے کے مسافروں کو پروں کے کنارے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سیاہ دھواں فضا میں بلند ہو رہا تھا۔ ویڈیوز میں زمینی سٹاف کو سیڑھیاں لے کر پروں کی طرف دوڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں طیارے کے دائیں انجن کے نیچے شعلے بھڑکتے ہوئے بھی دکھائی دیے جبکہ عقبی دروازے سے ایک ایمرجنسی سلائیڈ کھلتی ہوئی نظر آئی۔

یہ واقعہ شمالی امریکہ میں حالیہ ہائی پروفائل فضائی حادثات کی ایک کڑی کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے ہوابازی کی حفاظت سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔

اس سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں ایک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب امریکن ایئرلائنز کا ایک جیٹ امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرایا تھا۔

امریکی دارالحکومت میں ہونے والے اس حادثے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی اور ان کے کام کے بوجھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کے تحت ایف اے اے کے سینکڑوں زیر تربیت ملازمین کو بھی فارغ کر دیا ہے۔ یہ برطرفیاں ڈی سی کے مہلک حادثے کے چند ہفتوں بعد ہوئیں تھیں۔

plane fire

denvar airport