Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ لگانے پر مزید مقدمات درج

ایک مقدمہ میں بابا کوڈا نامی اکاؤنٹ نامزد، لاہور کا رہائشی کاشف چلا رہا تھا، ایف آئی آے حکام
شائع 13 مارچ 2025 09:06pm

سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اورشخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لگانےکا معاملہ، ایف آئی اے سائبرکرائم لاہور نےمزید دو مقدمات درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اورشخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے کا معاملہ، ایف آئی اے سائبرکرائم لاہور نےمزید دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک مقدمہ میں بابا کوڈا نامی اکاونٹ کونامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

اکاونٹ لاہورکا رہائشی کاشف چلارہا ہے۔ دوسرا مقدمہ صحافی ایاز شجاع کےخلاف درج کیا گیا ہے۔ ایاز شجاع کے خلاف مقدمہ شہری شہریارکے بیان پردرج کیا گیا ہے

ایف آئی آر کےمطابق اکاؤنٹ لاہور کا رہائشی کاشف چلا رہا تھا، پولیس مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

FIA

Cybercrime

social media campagin