Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
13 Ramadan 1446  

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون کے باعث چاند سرخ رنگ اختیار کرے گا
شائع 6 گھنٹے پہلے

رواں سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون کے باعث چاند سرخ رنگ اختیار کرے گا۔ پاکستان وقت کے مطابق چاند کو گرہن صبح 11 بجکر 58 منٹ پر لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا۔

میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے ؟

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں، یہ نظارہ شمالی و جنوبی امریکا، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، یورپی ممالک، ایشیائی ممالک اور افریقا میں کیا جائے گا۔

انسان کا چاند پر قیام حقیقت بن سکتا ہے؟ دلچسپ تحقیق

یہ تقریباً 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔

Moon Eclipse

14 march