Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب حکومت کا بڑا قدم: اسلحہ لائسنس کی آن لائن تصدیق کیلئے نادرا کو کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت

کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے
شائع 13 مارچ 2025 10:28am

پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔

دریں اثنا، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام احکامات میں کیو آر کوڈ شامل کیا جائے۔

سیکریٹری داخلہ کے مطابق، حکومت نے آرمز رولز میں ترامیم کر کے انفرادی اور بزنس اسلحہ لائسنس کے قوانین کو عام فہم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے فیس شیڈول میں بھی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔

punjab

Arms License

Pnline Verification

QR Codes