Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا
شائع 12 مارچ 2025 05:16pm

لیبیا کشتی حادثے 2023ء میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت عطا اللہ اور سعید عثمان کے نام سے ہوئی۔

دونوں ملزمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عطا اللہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

گرفتارملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ 2023 کا اہم ملزم ہے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں شامل ہے۔

ملزم نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے اور شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوایا۔ یورپ سفر کے دوران کشتی کو حادثہ پیش آ گیا، جس میں ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے شہری کی موت واقع ہوئی۔

بینک فراڈ کیس: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا

ملزم سعید عثمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم نے پہلے شہری کو لیبیا بھجوایا، جو لیبیا سے تاحال لاپتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مقدمے میں اس سے قبل بھی 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تازہ کارروائی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

FIA

Arrested

Libya Boat Accident

Libya Pakistani Dead