Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ماں کے آئسکریم کھانے پر بیٹے نے پولیس کو بلا لیا

میری ماں کو جیل میں ڈال دو اور مجھے اکیلا چھوڑ دو، بچے کی شکایت
شائع 12 مارچ 2025 10:48am

امریکی ریاست وسکونسن میں ایک واقعہ پیش آیا جب چار سالہ بچے نے ماں کے آئسکریم کھانے پر پولیس کو بلا لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ پلیزنٹ میں رہنے والے 4 سالہ بچے نے ماں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو 911 پر کال کی، پولیس کو جب معاملے کی وجہ معلوم ہوئی تو وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے ریسین کاؤنٹی کے ڈسپیچر کو فون پر کہا کہ ’میری ماں بہت بری ہے۔‘ جیسے ہی پولیس افسر نے صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کی، اس نے پوچھا ٹھیک ہے کیا ہورہا ہے؟ تو بچے نے کہا کہ آؤ اور میری ماں کو لے جاؤ۔ جب ڈسپیچر نے دوبارہ وجہ دریافت کی تو بچے نے یہی کہا کہ آؤ اور میری ماں کو لے جاؤ۔

پولیس وجہ جاننے کی کوشش کر ہی رہی تھی کہ اسی دوران بچے کی ماں نے فون اٹھایا اور وضاحت کی کہ بچے نے مجھے پکڑ لیا ہے، چونکہ وہ صرف چار سال کا تھا اس لیے گھر والے اسے روکنے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ 911 پر کال کرنے پر اصرار کررہا تھا۔

تین بچوں کی ماں کا طلاق کا جشن وائرل

4 سالہ بچے نے فون لے کر پولیس سے کہا کہ میری ماں کو جیل میں ڈال دو اور مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ ماں نے جلدی سے جواب دیا کہ ’میں نے اس کی آئسکریم کھائی، شاید اسی لیے اس نے آپ کو فون کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب پولیس افسران بچے کے گھر پہنچے تو بچے کا ارادہ بدل چکا تھا اور وہ اب نہیں چاہتا تھا کہ اس کی ماں جیل جائے۔

امریکہ میں خاتون کے ہاں 13 پاؤنڈ وزنی بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

بچہ چاہتا تھا کہ اسے آئسکریم لاکر دی جائے، اگلے روز پولیس افسران بچے کے گھر واپس پہنچے اور اسے اسپیشل آئسکریم کا تحفہ دیا۔

911

4 Year Old US Boy

Calls Police

Mom Eats His Ice Cream

Wisconsin