Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

اشرف طائی نے 20 لاکھ روپے کی امداد ناکافی قرار دے دی

حکومت صرف مالی مدد ہی نہیں بلکہ ان کے اسپورٹس کلب کی تزئین و آرائش میں بھی تعاون کرے کا مزید مطالبہ
اپ ڈیٹ 21 گھنٹے پہلے
Kickboxer Ashraf Tai terms Rs2 million Sindh govt support too little - Aaj News

کراچی: پاکستان کے معروف مارشل آرٹس گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کافی عرصے سے علیل ہیں، اور ان کی صحت بدستور تشویشناک ہے۔ آج نیوز کے نمائندے نے ان کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی، جس پر انہوں نے افسوسناک لہجے میں کہا کہ طبیعت زیادہ بہتر نہیں ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے اشرف طائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے، تاہم اس رقم پر ان کی اہلیہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج کے دور میں 20 لاکھ روپے کچھ بھی نہیں ہیں۔ جب طائی صاحب تندرست تھے، تب بھی یہ رقم معمولی سمجھی جاتی، اور آج تو ہمارے لیے یہ بالکل ناکافی ہے۔‘

سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی مالی مدد کر دی گئی

اشرف طائی اور ان کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت صرف مالی مدد تک محدود نہ رہے بلکہ ان کے اسپورٹس کلب اور جم کی تزئین و آرائش میں بھی تعاون کرے۔ ان کی اہلیہ نے درخواست کے کاغذات بھی دکھائے اور کہا کہ حکومت کو ہمارے گھر اور اسپورٹس کلب کی بحالی میں مدد کرنی چاہیے، کیونکہ کرائے پر چلنے والے کلب کی مرمت بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کرکٹ جیتنے پرگورنر صاحب نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا ، پلاٹس بھی دینے کا کہا گیا ، لیکن ہمارے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جا رہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی سی اور علی شیخانی سے بھی اپیل کی کہ وہ ان سفید پوش لوگوں کی مدد کریں جو کبھی عروج پر تھے مگر آج مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

اشرف تائی کو دل کا دورہ، ڈاکٹرز نے ان کی صحت سے متعلق بتا دیا

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج نیوز نے 12 سال قبل بھی اشرف طائی کی بیماری کے دوران ان کو سپورٹ کیا تھا اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تاہم، اشرف طائی اور ان کی اہلیہ حکومت اور مخیر حضرات سے مزید امداد کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی مشکلات پر قابو پا سکیں۔

sports

Martial art

ashraf tai