Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس؛ 4 ماہ بعد سی ٹی ڈی کا عبوری چالان عدالت میں جمع

کراچی ائرپورٹ خودکش حملے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد ہلاک چھہ زخمی ہوئے
شائع 11 مارچ 2025 09:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سی ٹی ڈی نے 4 ماہ بعد کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سی ٹی ڈی نے 4 ماہ بعد عبوری چالان پیش کیا گیا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے چالان ے مطابق دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت اورایک مقامی شہری کی موت ہوئی، خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

چالان کے متن کے مطابق کیس میں جاوید، گل نسا گرفتارہیں، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا، بشیربلوچ عرف بشیرزیب، عبدالرحمان عرف رحمان مفرور ہیں۔

سی ٹی ڈی کے چالان میں بتایا گیا کہ بشیر، رحمان نے شاہ فہد کی خودکش حملے کیلئے ذہن سازی کی، گرفتارملزم جاوید نے حملے سے قبل ایئرپورٹ کی ریکی کی، گل نسا نے بارود سے بھری کار بلوچستان سے کراچی لانے میں مدد کی۔

چالان کے متن کے مطابق ھماکے کے وقت گرفتارجاوید، ساتھی سراج وقوع پرموجود تھے، دھماکے کے بعد جاوید، سراج عرف دانش ایئرپورٹ سے فرارہو گئے تھے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کئی کوششیں کی گئیں کامیابی نہ ملی۔

CTD

ATC Karachi