Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

مرکزی ملزم عثمان ججہ کو گجرانوالہ کی ایف آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا
شائع 11 مارچ 2025 05:02pm

یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو گجرانوالہ کی ایف آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی کے لئے عدالت سے استدعا کی اور کہا کہ ملزم حادثے میں ہلاک ہونیوالے 20 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے کی سیالکوٹ میں کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم دوبارہ گرفتار

عدالت نے 19 مقدمات میں ملزم عثمان ججہ کا 6 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا اور 6 روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے 2 ماہ میں کتنے انسانی اسمگلر اور ایجنٹ گرفتار کیے؟ رپورٹ جاری

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان ججہ کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، ملزم پر 8 سے زائد انسانی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

FIA

Greece

Libya Boat Accident