ایک جادوئی پھل جسے کھانے سے خوبصورت بچے پیدا ہوتے ہیں
رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں معروف طبیب آغا عباس نے ایک بہت ہی مفید پھل کی افادیت بتائی اور اسکے ایسے فائدے بتائے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
آغا عباس نے کہا کہ ایک پھل ہے بہی دانہ یا بہی کا پھل یہ نہایت فائدے مند پھل ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے بے مفید ہے - انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ پھل کھاتے ہیں ان کے بچے بڑے خوبصورت پیدا ہوتے ہیں۔
اسکے علاوہ اس پھل کے کھانے سے چہرے پر رونق بہت زیادہ آتی ہے، سرخ و سفید رنگت ہوجاتی ہے۔
بچوں کا قد بڑھانے کا بہترین نسخہ
انہوں نے کہا کہ اس کے بیشمار فائدے ہیں صحت اور دل کی طاقت کے لیئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
آغا عباس نے امام رضا علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام نے فرمایا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی عمر طولانی ہوجائے تو دو باتوں کا خیال رکھے کہ اچھی غذا کھائے اور جوتی اچھی پہنے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اچھی غذا میں بہی پھل کھائیں اچھی غذا مرغن کھانے نہیں بلکہ مفید اور فائدے مند غذا ہے اور جوتی اچھی پہننے سے مراد یہ ہے کہ چپل یا جوتی کی ایڑھی تھوڑی سی اونچی ہونی چاہیے۔
ماہر طب نبویﷺ آغاعباس نے میتھی دانے کی اہمیت بتادی، بے شمار بیماریوں کاعلاج
اس سے پیروں میں جو پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں وہ خون کی گردش کو بہترین رکھتے ہیں۔ اور سائنس آج یہ بتا رہی ہے اورامام علیہ السلام نے پندرہ سو سال پہلے یہی بات بتادی۔
بہی پھل کے مزید فائدے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہی پھل کھانے سے منہ سے بو ختم ہوجاتی ہے یعنی منہ سے بدبو نہیں آتی۔ اسکے علاوہ اسکے کھانے سے معدہ بہت اچھا کام کرتا ہے، نظامِ ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔
Comments are closed on this story.