Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا

نیو بس اسٹاپ کے قریب اندھا دھند فائرنگ سے نعمت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2025 06:15pm

کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

اتحاد ٹائون نیو بس اسٹاپ کے قریب سالوں کی اندھا دھند فائرنگ سے بہنوئی موقع پر جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی بہن کو بھی ساتھ لے گئے۔

کراچی میں رات بھر ڈاکو راج، کہیں ڈاکو مارے گئے تو کہیں شہری زخمی ہوئے

کراچی میں شہری نے فلمی انداز میں مبینہ ڈاکوئوں کو گولیاں مار دیں

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق نعمت اللہ کو اس کی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، متوفی نے 2 ہفتے قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

karachi

Murder

Karachi Police