Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

دنیا کا وہ مقام جہاں ماضی میں کتا اور بکرا بھی صدر بن چکے ہیں

جمہوریہ واہنگہ کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں موجود ہیں جہاں کی رسم و رواج بھی منفرد ہے۔
شائع 10 مارچ 2025 12:49pm

نیوزی لینڈ کے ایک علاقے میں واقع جمہوریہ واہنگہ میں حیران کن طور پر انسانوں کیساتھ کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر رہ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمہوریہ واہنگہ کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں موجود ہیں جہاں کی رسم و رواج بھی منفرد ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہاں انٹرنیٹ اور موبائل فون کا استعمال نہ ہونے کے برار ہے، ڈیڑھ سو کے قریب کسان گھرانے قدرتی ماحول میں اپنی زندگی گزارنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، جدید دور کی چیزوں میں خاصی دلچسپی نہیں رکھتے۔

دنیا کا وہ مقام جہاں روز آسمان سے خالص سونا برستا ہے

علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989ء میں رکھی گئی جب بیوروکریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔

دنیا کا واحد شہر جو خلا کے سب سے قریب ہے

یوں خود پہ تھوپے انتظامی سسٹم کا مذاق اڑایا اور افسر شاہی کا بھی منہ چڑا دیا, آج دنیا بھر سے سیاح یہ جمہوریہ دیکھنے آتے اور 5 ڈالر کا پاپسورٹ خرید کر فطری ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

NewZealand

goat and dog

became president

Whangamomona