Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

امریکہ میں خاتون کے ہاں 13 پاؤنڈ وزنی بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

اگرچہ بچی کا وزن غیر معمولی ہے، لیکن یہ عالمی ریکارڈ سے کم ہے
شائع 10 مارچ 2025 10:49am

امریکی ریاست الاباما میں ایک خاتون نے ایی وزنی بچی کو جنم دیا ہے جس نے ڈاکٹروں سمیت سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الاباما میں ایک خاتون پامیلا مین کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام پیرس ہیلو رکھا گیا جسے ڈاکٹروں نے پیرس کی پیدائش 16 دن پہلے ہوئی تھی، لیکن وہ پہلے ہی اتنی بڑی ہے کہ وہ 6 ماہ کے بچوں کے لیے بنائے گئے کپڑے پہن سکتی ہے۔سی سیکشن کے ذریعے پیدا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن 13 پاؤنڈ 4 اونس تھا، جو کہ ایک صحت مند بچے کے اوسط وزن (تقریباً 7 پاؤنڈ) سے تقریباً دوگنا ہے۔

پیدائش سے پہلے ڈاکٹروں نے بچے کا وزن کا اندازہ تقریباً 8 پاؤنڈ اور بعد میں 10 پاؤنڈ لگایا تھا۔ لیکن جب وہ پیدا ہوئی تو اس کا وزن بہت زیادہ تھا جو کہ 13 پاؤنڈ 4 اونس کی ہوئی۔ بچی کی ماں نے بھی وزنی بیٹی کی پیدائش پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

وہ ملک جہاں 96 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال کی نرسیں جب بھی بچی کا معائنہ کرنے جاتی ہیں تو سائز دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ پیرس کی والدہ پامیلا نے مذاق میں کہا کہ میری بیٹی صرف تین دن کی عمر میں ہی مشہور ہوگئی۔

پیرس کی پیدائش دو ہفتے قبل ہوئی تھی، لیکن وہ پہلے ہی اتنی بڑی ہے کہ وہ 6 ماہ کے بچوں کے لیے بنائے گئے کپڑے بھی پہن سکتی ہے۔

بھارت میں انسانی شکل کی بکری کے بچے کی پیدائش سے گاؤں والے حیران

اگرچہ پیرس کا وزن غیر معمولی ہے، لیکن یہ عالمی ریکارڈ سے کم ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 1955 میں اٹلی میں پیدا ہونے والے ایک بچے کا وزن 22 پاؤنڈ یعنی تقریباً 10 کلو گرام تھا۔

ALABAMA

US state

mother gave birth

13 pounds heavy baby girl

doctors surprised