کراچی میں خواتین غیر محفوظ ہوگئیں، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
کراچی میں دکان کے اندر لوٹ مار کی واردات سامنے آئی ہے، ملزمان خاتون سے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
شہر قائد میں خواتین بھی غیر محفوظ ہوگئی ہیں، گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی کی نجی سوسائٹی میں دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار کی گئی، ملزمان سونے کے زیورات لوٹ کر فرار
کراچی میں خواتین کے ساتھ وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ سرگرم
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر خاتون سے سونے کے کنگن چھینے، ایک ڈکیت نے خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے زیورات اتروائے اور فرار ہوگئے۔
کراچی: خاتون کے صرف تھپڑ دکھانے پر ڈاکو فرار ہوگیا
دونوں ملزمان نے اپنے چہرے بھی چھپانے کی کوشش کی، ملزمان اسلحہ کے زور پر خاتون سے دن دہاڑے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔
Comments are closed on this story.