Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل اقدام قتل ، باوردی مواد کے دفعات شامل ہیں
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2025 05:21pm

بنوں کینٹ میں ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، بارودی مواد کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمہ کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، حملے میں سیکورٹی فورسزکے 9 اہلکار شہید اور18اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔

بنوں کینٹ میں افغانستان کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کا بزدلانہ وار ناکام، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

دہشت گردی کے حملے کے دوران دھماکوں سے آس پاس گھر منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں مقامی لوگ لوگ زخمی اور شہید ہوئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے اسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئیں جبکہ متعدد فائرنگ سے خراب ہوئی ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد سے کینٹ کے اندر دفتر منجمد کئے، کینٹ کے اندر خودکش دھماکے بھی کئے گئے۔

بنوں کینٹ حملے میں شہداء اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم

یاد رہے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے تھے، ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے، اس حملے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔

حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

KPK

Bannu

KPK Police

Bannu cantt attack March 2025