شجاع آباد: جگر کا ٹکڑا دے کر والدکی جان بچانے والی بیٹی زندگی کی بازی ہارگئی
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹی نے اپنے جگرکا ٹکڑا دے کر والد کی جان بچالی، پیوند کاری کے بعد والد کی زندگی تو بچ گئی، 15 روز بعداسپتال میں زیرعلاج مقدس دم توڑ گئی۔
شجاع آباد کے علاقے راجہ رام کی رہائشی 20 سالہ بی ایس سی فائنل ایئرکی طالبہ مقدس خلیل نے اپنے 60 فیصد جگر کا ٹکڑا اور اپنی جان دیکر باپ کی جان بچالی۔
شجاع آباد میں یہ جنازہ ایک بیٹی کا ہے، 20 سالہ مقدس خلیل نے اپنا جگر دیکر والد کی زندگی بچالی لیکن آج خود زندگی کی بازی ہار گئی۔
والد کے جگرکی پیوند کاری میں مقدس کے جگر کا 60 فیصد لگا، دونوں 15 روز سے سندھ کے اسپتال گمبٹ میں زیر علاج تھے، جہاں آج مقدس دم توڑ گئی۔
20 سال کی عمر میں بی ایس سی فائنل کی طالبہ نے باپ کی محبت میں کچھ نہ دیکھا۔ اسپتال کے بستر پر صحت یاب ہوتے اس باپ کو نہیں معلوم کہ اس کے جگر کا اصل ٹکرا تو دنیا سے چلا گیا ہے۔
دوسری جانب گمبٹ کی گمس اسپتال میں جگر کے پیوند کاری کے آپریشن ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب کے علاقے شجاع آباد کی رہائشی 20 سالہ نوجوان طالبہ مقدس اپنے باپ کو جگر دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔
Comments are closed on this story.