گرو مندر اور اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہریوں نے افطاری سڑکوں پر کی
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب ہوگئے
شہر قائد میں گرو مندر اور اطراف میں کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
رمضان المبارک میں ٹریفک پولیس کے بہترین انتظامات کے دعوے دھرے رہ گئے، گرومندر چورنگی، جمشید روڈ، جہانگیرروڈ، سولجر بازار اور بزنس ریکارڈر روڈ پر ہفتے کی دوپہر سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اندرون سندھ سے وکلا کی احتجاجی ریلیاں کراچی پہنچ گئیں
بدترین ٹریفک جام کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے حسب معمول سڑکوں سے غائب ہوگئے۔
کراچی میں تیز رفتار کار نے دو کم سن بچوں کو کچل دیا
ٹریفک جام میں گھنٹوں سے پھنسے روز داروں نے شدید گرمی اور پریشانی کے عالم میں افطاری سڑکوں پر کی۔
karachi
Karachi Police
Traffic Jam
مقبول ترین
Comments are closed on this story.