Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

30 کروڑ کی تقسیم پر 1 ارب 60 کروڑ خرچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، سرفراز بگٹی
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2025 10:25pm

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

بلوچستان عالمی برادری کے لیے مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے، سرفراز بگٹی

انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے بھی محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ ختم کر رہا ہوں، 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔

بلوچستان

cm balochistan

Sarfraz Bugti