Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

53 سال بعد پاکستانی کارگو جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز

جہاز ایم وی سبی میں 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لوڈ ہے
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2025 08:35pm

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز 53 سال بعد بنگلادیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔

بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلیٰ حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا۔

جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق جہاز ایم وی سبی میں 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لوڈ ہے۔ پاکستانی بحری جہاز کے چٹاگانگ پہنچنے سے براہ راست تجارت اور روابط 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے ہیں۔

chittagong

MV Sibi

Rice Shipment