Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
14 Ramadan 1446  

خیبر پختونخوا میں دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ

ملازمین نے تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی
شائع 08 مارچ 2025 01:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں۔

گریڈ 17 سے اوپر افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ پی اینڈ ڈی، بلدیات، خزانہ، آبپاشی اور سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین نے ان احکامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقی و منصوبہ بندی اور سی اینڈ ڈبلیو میں کئی اہم پوسٹوں پر ملازمین 12 سالوں سے تعینات ہیں، جن کے تبادلوں کا بھی جلد امکان ہے۔

KPK Government Employees Transfer