Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

بھارت میں اسرائیلی خاتون کے ساتھ 3 افراد کی اجتماعی زیادتی، باقی سیاحوں کو نہر میں پھینک دیا

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں
شائع 08 مارچ 2025 10:11am

بھارتی ریاست کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور مقامی ہوم اسٹے کی مالک کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 11:30 بجے پیش آیا جب دونوں خاتون بنگلورو سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع کوپل نامی قصبے میں ایک نہر کے قریب ستاروں کو دیکھ رہے تھیں۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کا جنسی استحصال کرنے سے قبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں گہری نہر میں دھکیل دیا۔ جن میں سے دو باہر نکلنے میں کامیاب رہے، جبکہ اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا سیاح تاحال لاپتہ ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ کرناٹک پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں جو صحتیاب ہو رہی ہیں۔

بھارت میں دلت لڑکی کے ساتھ سالوں تک 60 افراد کی زیادتی، قریبی رشتہ دار بھی شامل

بھارتی میڈیا کے مطابق کوپل کے پولیس چیف رام آراسدی نے بتایا کہ 5 افراد، جن میں دو غیر ملکی سیاح، ایک امریکی اور ایک اسرائیلی خاتون پر سنا پور کے قریب حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی خاتون نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایک 29 سالہ ہوم اسٹے کے مالک نے بتایا کہ وہ اور چار مہمان رات کے کھانے کے بعد ایک نہر کے کنارے ستاروں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔ اس وقت حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے۔

بھارت میں 7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا

پہلے حملہ آوروں نے پوچھا کہ گیس کہاں سے ملے گی، جس کے بعد انہوں نے سیاحوں سے 100 روپے کا مطالبہ کیا۔ جب انہوں نے انکار کیا تو حملہ آوروں نے ان پر حملہ کیا اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فائر حکام اور پولیس کا ڈاگ سکواڈ لاپتہ سیاح کو تلاش کر رہا ہے۔

karnataka

GANG RAPED

Israeli Tourist

Homestay Owner

While Stargazing

3 men