Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

امریکی عہدیداروں نے دہلی پہنچ کر بھارت کو ذلیل کردیا

روس کے حوالے سے بڑی شرط عائد، بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت موقف
شائع 08 مارچ 2025 09:28am

امریکی عہدیداروں کی جانب سے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا، دہلی میں صدر ٹرمپ کے منصوبوں کا واضح پیغام دے کر بھارت کو ذلیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی نیوز چینل کے کانکلیو سیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک بشمول بھارت واپس بھیجنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان لوگوں کے لیے پیغام کا حصہ ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے خطاب میں بھارتیوں کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”مت آنا، کیونکہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔“

رپورٹ کے مطابق پومپیو نے جلاوطن مہاجرین پر ہتھکڑیوں اور بیڑیوں کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واپس بھیجے جانے والے پہلے گروپ میں سزا یافتہ مجرم بھی تھے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر ہم تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگا کر اور بیڑیوں میں جکڑے جانے کی ویڈیو ریکارڈ نہ کرتے تو لوگ سوچتے کہ وہ انہیں کیوں نہیں دکھا رہے یا صدر ٹرمپ کچھ چھپا رہے ہیں۔

امریکی فنڈنگ بند ہونے پر بھارت میں ہاہاکار، بی جے پی نے مودی کے دوست ٹرمپ کو ہی نشانے پر رکھ لیا

سیشن میں خطاب میں سابق امریکی وزیر خارجہ نے ملک کی امیگریشن پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ قانونی طریقے سے آنے والے تارکین وطن کو سب سے زیادہ خیرمقدم کہنے والا ملک ہے، حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔

پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اس سال اتنے قانونی تارکین وطن کو قبول نہیں کرے گا جتنا کہ امریکہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بھارت کو روسی فوجی ساز و سامان پر انحصار بند کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہوگا۔

نیوز ڈائریکٹر راہول کنول کے ساتھ 2025 بھارت نیوز چینل کے کنکلیو سیشن میں گفتگو کے دوران امریکی وزیر تجارت لوٹنک نے کہاکہ بھارت نے روایتی طور پر روس سے اپنے بہت سے فوجی سازوسامان خریدے ہیں، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ روسی ہتھیار کے متبادل کے طور پر جدید امریکی دفاعی نظام فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ٹرمپ کا بھارت کو F-35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان

دفاعی خریداری کے علاوہ ہاورڈ لٹنک نے برکس ممالک میں بھارت کی شمولیت کا بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے ایک اور نقطہ کے طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے گروپ کی جانب سے متبادل عالمی کرنسی بنانے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات کمزور ہوں گے۔

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بڑی شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت BRICS کا حصہ ہے جو ڈالر کو عالمی اقتصادی کرنسی کے طور پر بدلنے کے لیے ایک اور طاقتور کرنسی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے مضبوط، مثبت تعلقات قائم کرنے میں مدد نہیں ملتی جو ہم واقعی بھارت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ چیزیں بند ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر بنایا جائے۔

india

America