Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مفتی شاہ میر جاں بحق

مفتی شاہ میر نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی
شائع 07 مارچ 2025 11:33pm

بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مفتی شاہ میر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افرادکی فائرنگ سے مفتی شاہ میر جاں بحق ہوگئے۔

مفتی شاہ میرنمازپڑھ کر مسجد سے باہر نکلے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ مفتی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

مفتی شاہ میراسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بلوچستان

turbat