تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا
تربیلا اورمنگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا، ارسا نے اپنے مراسلے میں پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا۔
ارسا نے اپنے مراسلے میں پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصے کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے۔
ارسا کے مطابق صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔
ارسا کے مراسلے کے مطابق سندھ کو 27 ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، پنجاب کو40 ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور طلب 45 ہزارکیوسک ہے۔
ارسا کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اورتربیلا تین چار روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔
واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور منگلا ڈیم کا ڈیڈلیول 1050فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1409.50 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088.45 فٹ ہے۔
Comments are closed on this story.