Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

جنرل باجوہ، فیض اور عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں آباد کیا، سینیٹر افنان اللہ

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی ایک کیس پر مجھ سے ناراض ہیں، فیصل چوہدری کی آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 10:02pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے، اگر آپ اس بات کی جڑ کو پکڑیں تو 2018 میں جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور عمران خان نے مل کر طالبان کو واپس لاکر پاکستان میں آباد کیا، اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

آج ٹی وی کے پروگرام کے میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو پاکستان میں آباد کیا، خواجہ آصف ٹھیک کہہ رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طالبان والی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، افغانستان میں ہمارے لئے بہت زیادہ نفرت پائی جاتی ہے، میاں نواز شریف سمجھتے تھے کہ طالبان کے حوالے سے پالیسی ٹھیک نہیں تھی، افغانستان میں مشاورت کے بعد حکومت بننا چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ کا فیصلہ موجود ہے، طالبان پالیسی کے حوالے سے پارلمینٹرین نے بریفنگ کے بعد منع کیا کہ یہ کام نہ کریں، پورے ملک میں آگ لگ جائے گی تو جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ان سے بدتمیزی کی تھی، اس کے گواہ موجود ہیں، نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ٹی ٹی پی آئین پاکستان اور حکومت پاکستان کو نہیں مانتی، ٹی ٹی پی ہمیں تسلیم ہی نہیں کرتے تو ان سے کیا بات کی جائے، اختیار ولی ہماری جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں، اس لئے انہیں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں لیا ہے، وزارت داخلہ محسن نقوی کے پاس ہی رہے گی۔

سینیئر قانون دان فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بسانے کی بات پروپیگنڈا ہے، آباد کاری کا منصوبہ پیش ضرور کیا گیا تھا، طالبان کو شامل کیے بغیر ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط کریں، ایک کیس پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی مجھ سے ناراض ہیں، اس کی وجہ سے مجھے ہٹایا گیا۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حیسن شاہ دہشت گردی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف کھل کر بات کی ہے، کے پی کے موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، وہاں آپ سفر نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے خلاف سب نے آپریشن پر اتفاق کیا، یہاں پر طالبان خان کو کس کو کہا جاتا تھا؟ دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں ہی کیوں بسایا گیا، افغانستان کی سرحد بلوچستان سے بھی ملتی ہے، انہیں وہاں کیوں نہیں رکھا گیا؟

مصطفی قتل کیس میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منشیات اور دہشت گردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، مصطفی قتل کیس کی تمام تفصیلات سامنے آنا چاہئیں، کیس میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا صوا بیدیدی اختیار ہے، کابینہ میں جو لوگ آئے ہیں انہیں کام کرنے دیں، فیصل چوہدری کی پارٹی کیلئے بہت قربانیاں ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیسز پرتوجہ دینے کے بجائےعہدوں پر توجہ دی، پی ٹی آئی کے بعض وکلاء نے اقتدار کے مزے لئے ہیں۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv