بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جمعہ کو ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک فائٹر جیٹ پانچکولا کے رائپور رانی کے تحت منڈالی گاؤں میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا جس کا ملبہ پورے علاقے پھیل گیا۔
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ
پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکل کر جان بچالی۔ یہ طیارہ امبالا ایئر بیس سے ایک تربیتی مشن پر اڑا تھا۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق، پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایجکٹ ہونے سے قبل طیارے کو رہائشی علاقے سے دور لے گیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ تباہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے امبالہ ایئربیس سے تربیتی پرواز پر اڑان بھری تھی۔
خیال رہے کہ گزشہ ماہ میراج 2000 لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا تھا جب وہ معمول کی تربیت پر تھا۔ حادثے سے قبل دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل چکے تھے۔
نومبر 2024 میں ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے معمول کی تربیت کے دوران اتر پردیش کے آگرہ کے قریب ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دوران میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔
Comments are closed on this story.