Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

جیل سے کوئی ڈر نہیں، چاہے تو پھانسی دے دیں، سابق وزیراعظم کا جج سے دلچسپ مکالمہ

ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 10:54pm

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تھا مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ہوئی۔

ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کراچی، اسلام آباد یا ملتان میں سے کس جیل میں جانا چاہیں گے؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔

چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے۔ عدالت نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا آبائی گھر ملتان ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔

بعد ازاں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کہا کہ گیلانی صاحب، آپ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، لہذا آپ باعزت بری ہیں جبکہ آپ کے خلاف بیان دینے والے اب اس کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔

Yousuf Raza Gilani

Anti Corruption Court

TDAP corruption case