Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلا لیا
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 07:49pm

صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں، عمر ایوب

دوسری جانب صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو صبح ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس ہوگا، اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

صدر زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی

خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔

President Asif Ali Zardari

national assemble meeting