Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

پاکپتن میں رمضان پیکج کی ترسیل میں بے ضابطگی کا انکشاف

پاکپتن میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 11:15am

پاکپتن میں رمضان پیکج کی ترسیل میں بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے جہاں پیکج کی رقم میں کٹوتی کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکپتن میں غریب مستحق افراد میں رمضان نگہبان پیکج کی ترسیل کے دوران ریٹیلر مافیا سرگرم ہے، مستحق افراد کی رقم سے 300 روپے کی کٹوتی کرنے والے ریٹیلر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بے ضابطگی میں ملوث ملزمان کے خلاف ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا ہے جس کے بعد رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ کلیانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب پاکپتن میں سوشل میڈیا پر لاکھوں روپے نوٹوں کی نمائش کرنے والے ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث پائے گئے ہیں، جن کی شادی کی تقریب کے دوران بھی بڑے بڑے نوٹ نچھاور کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دو مختلف موبائل شاپس سے غیرقانونی دھندے میں ملوث 2 ڈیلر گرفتار کرلیے، مقدمے میں نامزد مُلزمان کی لاکھوں روپے نوٹوں کی گڈیوں کی نمائش کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئیں، ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات پر لاکھوں روپے نچھاور کرتے، شادی کی تقریب کے دوران بڑے بڑے نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو بھی موصول ہوئیں۔

ادھر بورے والا میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت ملنے والی امدادی رقوم کی ادائیگیوں میں ریٹیلرز کی جانب سے 10 ہزار روپے میں سے 500 روپے کٹوتیاں کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ایک ریٹیلر کو کٹوتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر موقع پر ہی گرفتار کروا دیا۔

pakpattan

Ramzan Package

retailer mafia