Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران خلا میں تباہ

اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردیں
شائع 07 مارچ 2025 09:42am

ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر اپنے آٹھویں تجرباتی پرواز کے دوران خلا میں تباہ ہوگیا، جس کا ملبہ امریکی ریاست فلوریڈا اور بہاماس کے کچھ حصوں پر جاگرا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد تباہی کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ انتہائی مضبوط ڈیزائن کیا گیا تھا، کو ایک مختصر پرواز کرنا تھی، چار جعلی سٹار لنک سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، اور ان کے دوبارہ داخلے کی کارروائیوں کی جانچ کرنا تھی۔

مگر آزمائشی پرواز کے دوران اسٹار شپ راکٹ خلا میں پھٹ گیا جس کا ملبہ آبادی والے علاقوں میں جا گرا۔ یہ جنوری میں اسی طرح کی ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، جب اسٹار شپ کا اوپری حصہ کیریبین کے اوپر پھٹ گیا تھا، جس سے ملبہ ترک اور کیکوس جزائر پر گرا تھا۔

ایلون مسک کا اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ فضا میں دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

ایپیس ایکس نے آخری ٹیسٹ سے قبل مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی تبدیلیاں کی تھیں، جن میں ایندھن کی لائنوں کو ایڈجسٹ کرنا اور آگ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے وینٹ شامل کرنا تھا۔

تاہم ان تبدیلیوں کے باوجود اسپیس ایکس کو اسٹار شپ پروگرام کو تیار کرنے میں درپیش مشکلات اور ناکامی بھی ظاہر ہوگئی۔

ایلون مسک کے اسٹار شپ کی ٹیسٹ فلائٹ پر کیلے کا اسٹیکر کیوں؟ وجہ حیران کن

اسٹار شپ کا مبلہ گرنے کے بعد مقامی حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو گرنے والے ملبے سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسپیس ایکس حکام کے ساتھ مل کر اسٹار شپ کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کر رہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ساتواں تجرباتی خلائی مشن ناکام ہوگیا۔ تجرباتی خلائی مشن اسٹار شپ خلائی سفر پر روانگی کے 8منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

Elon Musk

starship rocket

explode in space