Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

شامی سیکیورٹی فورسز نے معزول صدر بشار الاسد کے 70 حامیوں کو ہلاک کر دیا

بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں نے جمعرات کو صوبہ لطقیہ کے قصبے جبلہ میں حکومتی فورسز پر حملہ کیا تھا، رپورٹس
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2025 09:43am

شامی سیکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 70حامیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں نے جمعرات کو صوبہ لطقیہ کے قصبے جبلہ میں حکومتی فورسز پر حملہ کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق شام میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 70 سے افراد ہلاک ہوگئے۔

شام اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، القاعدہ سے تعلق ماضی کی بات ہے، ابو محمد الجولانی

جوابی کارروائی کرتے ہوئے شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو آپریشن کے حکومتی فورسز نے معزول صدر کے حامی تقریباً 70 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ جبلہ اور اس کے اطراف 25 سے زائد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق شام کی سیکیورٹی فورسز ایک روز سے جاری پرتشدد جھڑپوں کے بعد ملک کے ساحلی علاقوں میں معزول صدر بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کر رہی ہیں، ساحلی شہروں لاذقیہ اور ترطوس میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں استحکام بحال کریں گے اور اپنے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا جو جمعہ کی صبح 10 بجے تک برقرار رہے گا۔

شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

خیال رہے کہ دسمبر میں شام میں اپوزیشن فورسز نے ملک کے بڑے شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے سابق صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا جس کے بعد 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوا۔

بشار الاسد اپنی فیملی کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی ہے۔

Syria

Syrian security forces

kill 28 supporters

ousted President Bashar al Assad