چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں ’فتح علی خان‘ شامل کرنے کی وجہ بیان کردی
چاہت فتح علی خان ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اپنی گائیکی کے منفردانداز کی بدولت مشہور ہیں۔ انہوں نے 2024 میں اپنے گانے ”بدو بدی“ سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس ٹریک نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے کے اندر 27 ملین آراء حاصل کیں۔ تاہم، یوٹیوب نے کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے گانا ہٹا دیا۔
چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور ان کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔
حال ہی میں، چاہت فتح علی خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے نام میں ’فتح علی خان‘ استعمال کرنے کے بارے میں وضاحت کی۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، فیصل آباد میں ایک گلوکار تھا جس نے فتح علی کی میراث سے فائدہ اٹھانے پر میرے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
ان کی شکایت میں کہا گیا تھا ک ، میں ایک چھوٹا گلوکار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ نصرت فتح علی خان کی میراث استعمال کر رہا ہے۔ ہم فیصل آباد کے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ نصرت فتح علی خان کے نام کو کیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مجھ پر نصرت فتح علی خان کے رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے کا بھی الزام لگایا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ، اس کے بعد میں نے ان کی شکایت جواب میں اپنی وضاحت پیش کی کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے احترام میں یہ نام استعمال کیا کیونکہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میں راحت فتح علی خان سے کبھی نہیں ملا۔ وہ میرے رشتہ دار نہیں ہیں۔ بس یہی ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کی تعریف کرتا ہوں۔ لوگ اپنے بچوں کے نام عمران خان، علامہ اقبال، اور قائداعظم کے نام پر رکھتے ہیں یہ محبت ہی تو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہوں تو ایک آدھ گھنٹے میں اپنا نام تبدیل کرسکتا ہوں لیکن یہ میری ان بڑے فنکاروں سے محبت ہے اور اب یہ نام میری پہچان بن چکا ہے۔ اس لیے مجھے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.