Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

آسٹریلیا میں لڑکے کی اسلحہ سمیت جہاز میں سوار ہونے کی کوشش، مسافروں نے قابو کرلیا

نوجوان کے قبضے سے شاٹ گن اور آتشی اسلحہ برآمد
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 09:16pm

آسٹریلیا میں مسافروں نے جمعرات کو شاٹ گن اور اسلحے سے لیس 17 سال کے ایک لڑکے کو اس وقت قابو کر لیا جب وہ میلبرن کے قریب ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لڑکا ایویلون ایئرپورٹ میں لگائی گئی حفاظتی باڑ میں موجود ایک سوراخ سے داخل ہو کر اس جہاز کے قریب پہنچ گیا جس میں 160 مسافر سوار تھے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ وہ لڑکا ہوائی جہاز کے قریب پہنچا اور اس کے سامنے والی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر چڑھ گیا۔

اس وقت مسافروں نے دیکھا کہ ایک شخص اسلحہ لے کر جہاز میں داخل ہونے جا رہا ہے، ان میں سے تین مسافروں نے اس لڑکے کو قابو کرلیا۔

اس دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ مائیکل ریڈ کے مطابق لڑکے کے پاس شاٹ گن اور آتشیں اسلحہ موجود تھا

واضح رہے کہ قنطاس کی بجٹ ایئرلائن ’جیٹ سٹار‘ کی یہ پرواز سڈنی کے لیے شیڈول تھی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس انسداد دہشت گردی کے تفتیش کاروں کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم گرفتار ہونے والے لڑکے کے عزائم کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ یہ مسافروں کے لیے ایک بہت ہی خوفناک واقعہ ثابت ہوتا۔

وکٹوریا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مائیکل ریڈ نے کہا کہ وکٹوریہ پولیس ان مسافروں کے دلیری کو سراہتی ہے جنہوں نے اس لڑکے کو بروقت قابو کرلیا۔

لڑکا دوپہر کو پیش آنے والے واقعے میں تنہا دکھائی دیا اور پولیس کو اس بارے میں علم نہیں تھا۔

Australia

Boy tries to board plane with gun passengers