کراچی میں لگژری گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ پولیس اہلکار نکلا
کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار، ملزم سے گاڑی اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں۔ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف نے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کااعتراف کیا۔ گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کے سرغنہ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے گزشتہ سال فیروزآباد سے چھینی گئی سوزو آلٹو کار اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں۔
کراچی میں ڈاکو راج برقرار؛ بے رحم لٹیروں نے مزاحمت پرمزید دو زندگیاں چھین لیں
ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق چھینی ہوئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.