Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
21 Shawwal 1446  

کراچی میں ڈمپر نے ایک اور زندگی چھین لی، موٹرسائیکل سوار 3 بھائیوں کو روند ڈالا

رواں سال 159افراد ہیوی ٹریفک کا شکار بن گئے
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 11:56pm

کراچی میں ڈمپرنے ایک اورگھراجاڑ دیا، بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار تین بھائیوں کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے، کورنگی سنگرچورنگی پرٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا۔ رواں سال کے 65 دنوں میں 159 افراد ہیوی ٹریفک کا شکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مشتعل عوام نے بھاگتے ہوئے ڈمپر ڈرائیورکوپکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت راہب کےنام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں منیراورصاحب شامل ہیں۔ حادثے میں مرنے والا اور زخمی آپس میں بھائی ہیں۔

ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا

کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران حادثہ پیش آیا، ڈمپر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کرین کو طلب کرلیا گیا ہے، خالی ڈمپر کو روڈ سے ہٹایا جارہا ہے۔

دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالامین ولد محمد وسیم کےنام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے بائیک سوار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رواں سال کراچی میں 159 افراد ہیوی ٹریفک کا شکار بن گئے۔