Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونا28ڈالرسستاہوکر2893ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا
شائع 06 مارچ 2025 04:50pm

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، سونا 3000 روپے فی تولہ سستا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 3000 روپے کمی سے3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 2571 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 2893 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا.

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 3369 روپے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

gold market

Gold rates Pakistan

PURE GOLD

gold price decrease