Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

مولانا فضل الرحمان کو ہماری اور ہمیں ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں، جنید اکبر

مزاحمت کی سیاست پر مجبور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
شائع 06 مارچ 2025 03:44pm

قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں جنہیں ہم دور کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو مزاحمت کی سیاست پر مجبور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنیر اکبر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں، ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان تک دونوں جماعتوں کا مؤقف پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مولانا صاحب اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں، ہم مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جب ہمیں سیاسی سرگرمی نہیں کرنے دینگے تو پھر ہم سے کیا امید رکھیں گے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہم امریکا سے بلکل امید نہیں لگا کے بیٹھے تھے، ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے کردار پر تحفظات تھے۔

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar

junaid akber