امریکی چور واردات کے بعد 19 کروڑ مالیت کی ہیروں کی بالیاں نگل گیا
فلوریڈا میں ایک شخص شاپنگ مال کی دکان سے 769,000 ڈالر (پاکستانی 19 کروڑ سے زائد) مالیت کی مہنگی ہیروں کی بالیاں نگل چوری کرنے کے بعد نگل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ جیتھن لارنس گلڈر نامی شخص مبینہ طور پر اورلینڈو میجک باسکٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی کا نمائندہ ہونے کا بہانہ بنا کر دکان میں گھس گیا۔ چور نے اپنی جعلی شناخت کا استعمال کر کے 26 فروری کو ٹفنی اینڈ کمپنی کے ایک اسٹور میں زیورات تک رسائی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق گلڈر کان کی بالیوں کی دو جوڑی لے کر دکان سے فرار ہوگیا۔ ان میں سے ایک جوڑی میں 4.86 کیرٹ کا ہیرا نصب تھا جس کی قیمت 160,000 ڈالر تھی۔ جبکہ دوسری جوڑی میں 8.10 کیرٹ کا ہیرا تھا جس کی قیمت 609,500 ڈالر تھی۔
چوری کے پیسوں سے گرل فرینڈ کو 3 کروڑ کے گھر کا تحفے میں دینے والا چور گرفتار
بعد ازاں پولیس نے گلڈر کو ہائی وے پر روکا اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا۔ لیکن وہ اس پر کان کی بالیاں چوری کرنے کا الزام نہیں لگا سکے کیونکہ وہ انہیں نہیں ڈھونڈ سکے۔
گرفتاری کے بعد جیل میں گلڈر نے جیل کے عملے سے پوچھا کہ کیا اس پر اس چیز کا الزام عائد کیا جائے گا کہ اس کے پیٹ میں کیا موجود ہے؟
معروف بھارتی اداکارہ کے گھر چوری کرنے والا رنگ ساز پکڑا گیا
باڈی اسکین کے بعدحکام نے گلڈر کے جسم کے اندر اشیا کو حرکت کرتے دیکھا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی چیز موجود ہے۔
پولیس کا خیال ہے کہ گلڈر کے جسم کے اندر موجود چیزیں ٹفنی اینڈ کمپنی کی چوری کی گئی بالیاں ہیں۔ وہ اس کے سسٹم سے بالیاں نکلنے کا انتظار کریں گے جس کے بعد تصدیق کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.