پالتو جانوروں کیلئے بھی اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا
کمپنی کی جانب سے پالتو جانوروں کے لیے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق موبائل ورلڈ کانگریس کے سالانہ ایونٹ میں دنیا بھر میں کمپنیاں بہت سی دلچسپ نئی مصنوعات متعارف کرا رہی ہیں۔ سب سے منفرد اشیاء میں سے ایک GlocalMe نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی جو انسانوں کیلئے نہیں بلکہ پالتو جانوروں کیلئے بنائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے PetPhone پیٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جس کی تشہیر پالتو جانوروں کے لیے اسمارٹ فون کے طور پر کی گئی ہے جو دو طرفہ مواصلات کی اجازت دیتا ہے۔
موبائل ورلڈ کانگریس کی تقریب میں دکھایا گیا اسمارٹ آلہ، پالتو جانوروں کی پکار کو پہچان سکتا ہے ان کے مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کی صحت کی نگرانی میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ اسمارٹ فون میں وائی فائی، جی پی ایس اور بلوٹوتھ ٹریکنگ کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
10 وہ نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ اب اسمارٹ فون کو الوداع کہنے کا وقت آگیا
جی لوکل می کمپنی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ فون خاص طور پر پالتو جانوروں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ان کی مختلف آوازوں کو پہچان سکتا ہے۔ اس سے پالتو جانوروں کے مالکان اپنے ان کے مزاج کی نگرانی کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ انہیں تسلی دینے کے لیے PawTalk اور ساؤنڈ پلے جیسی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے ان سے گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔ مزید برآں پیٹ فون پالتو جانوروں کے مالکان کو وائی فائی، ایل بی ایس، اے جی پی ایس اور جی پی ایس، بلوٹوتھ، اور ایکٹیو ریڈار نامی ایک خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پالتو جانوروں کی لائیو لوکیشن کو ٹریک کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔
صرف 3 دن موبائل فون چھوڑنے پر دماغ میں کیا تبدیلی پیدا ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
مذکورہ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ پیٹ فون دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں CloudSIM نامی ایک خاص سم کارڈ سسٹم نصب ہے اور یہ دھول اور پانی کے نقصان سے بھی محفوظ ہے۔
Comments are closed on this story.