Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

سوشل میڈیا سے اداکاری میں داخل ہونے والوں پر تنقید کا جواب فیصل قریشی نے دے دیا

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پرلوگ اکثر محض دل لگی کے لیے کام کرتے ہیں
شائع 06 مارچ 2025 09:41am

فیصل قریشی ایک ورسٹائل اور ملٹی باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جو اپنے شاندار میزبانی اور اداکاری کی مہارت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں فیصل قریشی اور اظفر رحمان نے سوشل میڈیا اسٹارز اور خاص طور پر دنا نیرمبین کے بارے میں بات کی۔

فیصل قریشی نے اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، آج کل لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام نے نئے ستارے پیدا کیے ہیں، لیکن میری رائے میں، یہ لوگ یہ کام اکثر محض دل لگی کے لیے کرتے ہیں۔ اصل اداکار وہ ہیں جو سخت محنت کر رہے ہیں اور ان کی محنت کی قدر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، دنا نیر مبین ایک محنتی اور باصلاحیت ستارہ ہے جس کا سوشل میڈیا پس منظر ہے۔ میں ان کے ساتھ ایک فلم کر رہا ہوں اور انہوں نے مظفرآباد میں شوٹ ہونے والے ایک پیچیدہ منظر کے لیے کافی محنت کی۔ انہوں نے اس منظر کو سو بار پریکٹس کیا تاکہ وہ بہترین شاٹ دے سکے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہی جذبہ اور لگن آج کے نوجوان اداکاروں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

اظفر رحمان نے اس بات کو مزید واضح کیا کہ یہ کام صرف اداکاروں کی ملکیت نہیں ہے، بلکہ کوئی بھی ایسا کر سکتا ہے، جیسا کہ دنا نیر بہت محنت کر رہی ہیں جو لوگ محنت کرتے ہیں، وہ اپنے کام میں کامیاب ہوتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات