Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

سحری کی مزاحیہ ویڈیو، جس میں چھپے منظر نے غور کرنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیے

کیا آپ نے اس ویڈیو میں کچھ عجیب محسوس کیا؟
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 01:29pm

رمضان کے آتے ہی سوشل میڈیا پر سحروافطار سے متعلق ہزاروں مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، جن میں دکھائے گئے مناظر رمضان میں جانے والی مضحکہ خیز حرکتوں کی عکاسی کرتے ہیں، جیسے سحری میں نیند میں جھومتے ہوئے کھانا اور بہت زیادہ پانی پینا، افطار میں غلطی سے جلدی روزہ کھول لینا یا سُٹے کی جلدی وغیرہ۔

یہ تو عام ویڈیوز ہیں جو ہر سال ہی الگ انداز میں سامنے آتی ہیں، لیکن اس بار جو ویڈیو سامنے آئی وہ دیکھنے میں تو بظاہر مزاحیہ ہے، لیکن غور کیا جائے تو اس میں چھپی ایک چیز آپ کے رونگٹے کھڑی کردے گی۔

جس وائرل ویڈیو کا یہاں ذکر کیا جارہا ہے وہ بظاہر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہے اور اس میں سحری کا وقت دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں تین نفوس موجود ہیں، جن میں دو مرد ایک بچی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرد پرانی روایات کے مطابق سحری کے وقت گلے میں ڈھول ڈالے، خوب تیز آواز میں اس ڈھول کو بجاتا ہے، جسے دیکھ کر دوسرا مرد ناچنا شروع کردیتا ہے۔ بعد میں ڈھول والے کو گلے لگاتا ہے اور ویڈیو ختم ہوجاتی ہے۔

لیکن کیا آپ نے اس ویڈیو میں کچھ عجیب دیکھا؟

دیکھنے میں یہ ویڈیو بظاہر مزاحیہ ہے، اور آپ اس آدمی کے رقص کو اس کا بچپنا سمجھ کر مسکرا کر آگے بڑھ جائیں گے۔

لیکن اگر آپ غور کریں تو ویڈیو میں موجود بچی ڈھول بجنا شروع ہوتے ہی اندھیری گلی کی جانب رخ کرتی ہے اور ہوا میں غائب ہوجاتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اور کچھ تیز نظر والوں نے اس منظر کو نوٹ بھی کیا اور اس پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے اور یہ کہاں بنائی گئی، آج نیوز کی اس کی تصدیق نہیں کرسکا۔

لیکن اگر اسے حقیقی سمجھ لیں تو کیا آپ اب بھی یہ منظر دیکھنے کے بعد سحری میں دہی اور پراٹھے لینے اکیلے جائیں گے؟

sehri

Horror Video

Haunted Streets