Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

ماہر طب نبویﷺ آغاعباس نے میتھی دانے کی اہمیت بتادی، بے شمار بیماریوں کاعلاج

6 ہفتے میں آپ شوگر ریورس کرسکتے ہیں، آج ٹی وی کی ''باران رحمت افطار ٹرانسمیشن'' میں گفتگو
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2025 07:41pm

معروف طبیب اور ماہر طب نبوی ﷺ آغا عباس نے میتھی دانے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ اگر میری امت کو اگر اس کے فائدوں کا علم ہو جائے تو وہ اس کو سونے کے برابر دام میں بھی خریدنے سے گریز نہ کرے، یعنی یہ جتنی مہنگی ہو جائے میری امت اسے ضرور خریدے گی، ان دانوں میں اتنے سارے فائدے موجود ہیں۔

آج ٹی وی کی ’’باران رحمت افطار ٹرانسمیشن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آغا عباس نے کہا کہ جہاں اس میں (میتھی دانے) میں اتنی ساری شفائیں موجود ہیں، اس وقت آدھی دنیا شوگر کے مرض سے پریشان ہے، اگر اس پر توجہ دی جائے اور توجہ دلائی جائے، اور اس کو صیح سے استعمال کیا جائے تو اس سے شوگر ریورس ہو جاتی ہے، اس کے لئے آپ کو بھوکا رہنے کی ضرورت ہے، گندم چھوڑنے کی ضرورت پڑے گی نہ چاول چھوڑنا پڑیں گے۔

آغا عباس نے کہا کہ میتھی دانہ کو صرف 6 ہفتے میں آپ اپنی شوگر ریورس کرسکتے ہیں، اس کے استمال کا طریقہ بتاتے ہوئے کہ 60 گرام میتھی دانہ آپ رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں، تقریبا 12 گھنٹے تک، اس کے بعد صبح اس کو چمچ سے مکس کریں، اور چھان کر وہ پانی پی لیں، ایک بار صبح اور ایک بار رات یہ عمل کریں، میتھی دانہ کے صرف 6 ہفتے کے استعمال سے آپ کا شوگر کا مرض ختم ہوجائے گا۔

ماہر طب نبوی ﷺ نے گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ پروسٹیٹ گلینڈ (یورین کے مریض) صرف 6 گرام میتھی دانہ کو اچھی طرح دھو کر اسے سائے میں خشک کرلیں، اس میں ایک گرام چھوٹی مکھی کا شہد ملا کر رات کو اس کو چاٹ لیں، ایسا کرنے سے کچھ ہی عرصہ میں پروسٹیٹ گلینڈ کے مریض شفایاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 گرام میتھی دانہ کو اچھی طرح پانی میں بھگو کر اس کا پیسٹ بنا لیں، اور جہاں سے آپ کے بال گر رہے ہیں وہاں پر اسے تھوڑا تھوڑا سا لگا دیں، اس سے ناصرف بال گرنا بند ہوجائیں گے وہاں پر نئے بال بھی اگنا شروع ہو جائیں گے۔

میتھی دانے کی تیسری خصوصیت بتاتے ہوئے آغا عباس نے کہا کہ جن خواتین کو چہرے پر چھائیاں اور کیل مہاسے ہیں، جھریاں، بڑھتی عمر کے مسائل، رنگت دب گئی ہے، میتھی دانے کے پتوں کو بھگو کر اس کا پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو رات کو سونے سے پہلے ایک سے دو گھنٹے تک اپنے چہرے پر لگا لیں پھر چہرہ دھو کر سوجائیں، 15 دن میں چہرے کی جلد کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

طب نبوی ﷺ کے ماہر نے مزید بتایا کہ اگر کوئی گیس کے مسائل سے دوچار ہے، کھانا صیح سے ہضم نہیں ہورہا، وہ میتھی دانے کا پیسٹ ایک چمچ ہر کھانے کے بعد کھالے، اس سے کھانا ہضم ہو جائے گا، گیس نہیں بنے گی، اور کھٹی ڈکاریں بھی دور ہوجائیں گی۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv

Ramadan 2025